• صارفین کی تعداد :
  • 4414
  • 12/26/2010
  • تاريخ :

امام محمد باقر (ع)  کے مختصر احوال

امام باقر (ع)

امام محمد باقر (ع) کی ولادت یکم رجب ٥٧ھ بمقام مدینہ ہوئی، سنہ پیدائش میں ٥٦تا ٥٩ ھ میں ٥٧ پر مورخین کی اکثریت کا اتفاق ہے۔ اس لحاظ سے واقعہ کربلا کے وقت آپ کا سن ٤ سال تھا۔ یہ بھی ایک مصلحت خداوندی ہے کہ یہ یک وقت تین معصومین میدان کربلا میں موجود تھے۔ شاید یہ قدرت کی طرف سے اس بات کا انتظام ہے کہ روز حشرجب اس ظلم کا انصاف ہو تو دو معصومین بطور شاہد عینی موجود ہوں۔

ماں اور باپ کی جانب سے آپ کا شجرہ پاکیزہ ہے آپ کی والدہ فاطمہ بنت امام حسن ہیں ان کا امتیاز یہ ہے کہ وہ پہلے علوی خاتون ہیں جن کے بطن سے علوی فرزند کی پیدائش ہوئی اس حوالہ سے آپ کو"" ابن الخیر تین"" بھی کہا جاتا ہے یعنی نیکوں کی اولاد ۔

امام باقر (ع) کی دو ازواج تھیں ایک ام فروہ دختر قاسم بن محمد ابن ابی بکر اور دوسری ام حکیم دختر ولید بن مغیرہ ، ہر چند ام فروہ نسل ابو بکر سے تھیں لیکن اپنے والد قاسم کی طرف اماموں کے حق اور معصومین کی ولایت کی قائل تھیں۔ امام محمد باقر (ع) کے ٥ فرزند یعنی امام صادق(ع) ( جن کی والدہ ام فروہ) عبداﷲ، ابراہیم، عبیداﷲ اور علی اور دو بہنیں زینب اور ام سلمہ تھیں۔

آپ کی شہادت ٧ ذی الحجہ ١١٤ھ میں واقع ہوئی جبکہ آپ کا سن ٥٧ سال کا تھا۔ ہشام بن عبدالملک نے زہر دیا اور امام کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی ۔

امام باقر (ع) کی زندگی کے واقعات کے سن و سال میں کچھ اتفاقی ربط اور ہم آہنگی نظر آتی ہے۔ ٥٧ ھ کی ولادت کے لحاظ سے ٦١ھ میں واقعہ کربلا کے وقت آپ کی عمر ٤ سال تھی یعنی ابتدائی ٤ سال اپنے دادا امام حسین (ع) کے دور امامت میں گزارے۔ اس کے بعد ٦١ھ سے ٩٥ھ تک یعنی ٣٤ سال اپنے والد امام زین العابدین کے ساتھ گزارے اس طرح کل ٣٨ سال کا عرصہ ہے۔ ١١٤ھ میں شہادت کے لحاظ سے امام باقر (ع) کی امامت کا دورانیہ ١٩ سال بنتا ہے۔ (یعنی ٩٥ تا ١١٤ھ) اس طرح امام کی زندگی کے اہم واقعات کا دورانیہ (یعنی ١٩،٣٨،٥٧ سال) ١٩ کے ہند سے کے اضعاف ہیں۔ اور پھر ١٩ کا ہندسہ بسم اﷲ الرحمن الرحیم کے حروف کا ہم عدد بھی ہے جن کے خواص پر بے شمار بحث کی گئی ہے۔ ہر علم کی ابتدا بسم اﷲ الرحمن الرحیم سے ہوتی ہے اور امام خود باقر العلوم ہیں۔ یہ ایک حسن اتفاق ہے۔ المختصر یہ کہ امام باقر ان بارہ اماموں میں شامل ہیں جن کو خالق کائنات نے نظام اسلام کی ترویج و تحفظ کے لئے منتخب کر کے ان کے حوالے امت کی ہدایت کا کام کیا ہے۔

بشکریہ الحسنین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

امام(ع) کي عمومي مرجعيت

باقرِ علومِ اہلبيت عليہم السلام

امام محمد باقر عليہ السلام اور سياسي مسائل

امام محمد باقر علیہ السلام کے نام رسول اکرم (ص) کا سلام

پانچویں امام

حضرت امام باقر (ع) کے دور میں علوم اھلبیت علیھم السّلام کی اشاعت

امام محمد باقر (ع) کی شہادت

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مبارک زندگی کا مختصر جائزه

یوم ولادت با سعادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام

امام محمد باقر (ع) کی علمی ہدایات وارشادات