بدترين دشمن
اور لوگوں ميں کوئي ايسا بھي ہے جس کي گفتگو دنيا کي زندگي ميں آپ کو پسند آئے گي اور جو اس کے دل ميں ہے اس پر وہ اللہ کو گواہ بنائے گا حالانکہ وہ سخت ترين دشمن ہے - اور جب وہ لوٹ کرجاتا ہے تو سرتوڑ کوشش کرتا پھرتا ہے کہ زمين ميں فساد برپا کرے اور کھيتي اور نسل کو تباہ کر دے اور اللہ فساد کو پسند نہيں کرتا
سورة البقره (1) _ آيات: 205-204
نا جائز مال
اور تم آپس ميں ايک دوسرے کا مال ناجائز طريقے سے نہ کھاؤ اورنہ ہي اسے حکام کے پاس پيش کرو تاکہ تمہيں دوسروں کے مال کا کچھ حصہ دانستہ طور پر ناجائز طريقے سے کھانے کا موقع ميسر آئے
سورة البقره (1) _ آيت: 188
قصاص
اے ايمان والو! تم پر مقتولين کے بارے ميں قصاص کا حکم لکھ ديا گياہے، آزاد کے بدلے آزاد، غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت، ہاں اگر مقتول کے بھائي کي طرف سے قاتل کو (قصاص کي) کچھ چھوٹ مل جائے تو اچھے پيرائے ميں (ديت کا) مطالبہ کيا جائے اور (قاتل کو چاہيے کہ) وہ حسن و خوبي کے ساتھ اسے ادا کرے، يہ تمہارے رب کي طرف سے ايک قسم کي تخفيف اور مہرباني ہے، پس جو اس کے بعد بھي زيادتي کرے گا، اس کے ليے دردناک عذاب ہے
سورة البقره (1) _ آيت: 178
ا ہل ايمان کي پہچان
نيکي يہ نہيں ہے کہ تم اپنا رخ مشرق اور مغرب کي طرف پھير لو، بلکہ نيکي تو يہ ہے کہ جو کوئي اللہ، روز قيامت، فرشتوں، کتاب اور نبيوں پر ايمان لائے اور اپنا پسنديدہ مال قريبي رشتہ داروں، يتيموں، مسکينوں، مسافروں اور سائلوں پر اور غلاموں کي رہائي پر خرچ کرے اور نماز قائم کرے اور زکو?? ادا کرے نيز جب معاہدہ کريں تو اسے پورا کرنے والے ہوں اور تنگدستي اور مصيبت کے وقت اور ميدان جنگ ميں صبر کرنے والے ہوں، يہي لوگ سچے ہيں اور يہي لوگ متقي ہيں.
سورة البقره (1) _ آيت: 177
ہدايت کے بدلے گمراہي
يہ وہ لوگ ہيں جنہوں نے ہدايت کے عوض ضلالت اور مغفرت کے بدلے عذاب خريد ليا ہے، (تعجب کي بات ہے کہ) آتش جہنم کے عذاب کے ليے ان ميں کتني برداشت ہے - يہ (سزا) اس وجہ سے ہے کہ اللہ نے کتاب تو حق کے مطابق نازل کي تھي اور جن لوگوں نے کتاب کے بارے ميں اختلاف کيا، يقينا وہ دور دراز کے جھگڑے ميں پڑے ہوئے ہيں
سورة البقره (1) _ آيات: 176-175
احکام الہي
جو لوگ اللہ کي نازل کردہ کتاب کو چھپاتے ہيں اور اس کے عوض ميں حقير قيمت حاصل کرتے ہيں، يہ لوگ بس اپنے پيٹ آتش سے بھر رہے ہيں اور اللہ قيامت کے دن ايسے لوگوں سے بات نہيں کرے گا اور نہ انہيں پاک کرے گا اور ان کے ليے دردناک عذاب ہے
سورة البقره (1) _ آيت: 174
الله بڑا رحم کرنے والا ہے
يقينا اسي نے تم پر مردار،خون، سور کا گوشت اور غير اللہ کے نام کا ذبيحہ حرام قرار ديا، پھر جو شخص مجبوري کي حالت ميں ہو اور وہ بغاوت کرنے اور ضرورت سے تجاوز کرنے والا نہ ہو تو اس پر کچھ گناہ نہيں، بے شک اللہ بڑا بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے
سورة البقره (1) _ آيت: 173
پاک اور حلال چيزيں
اے ايما ن والو! اگر تم صرف اللہ کي بندگي کرنے والے ہو تو ہماري عطا کردہ پاک روزي کھاؤ اور اللہ کا شکر کرو
سورة البقره (1) _ آيت: 172
بہرے گونگے اور اندهے لوگ
اور ان کافروں کي حالت بالکل اس شخص کي سي ہے جو ايسے (جانور) کو پکارے جو بلانے اور پکارنے کے سوا کچھ نہ سن سکے، يہ بہرے، گونگے، اندھے ہيں، پس (اسي وجہ سے) يہ لوگ عقل سے بھي عاري ہيں
سورة البقره (1) _ آيت: 171
الله کے حکم سے انکار
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے نازل کردہ احکام کي پيروي کرو تو وہ جواب ديتے ہيںکہ ہم تو اس طريقے کي پيروي کريں گے جس پر ہم نے اپنے آباء و اجداد کو پايا ہے، خواہ ان کے آباء و اجداد نے نہ کچھ عقل سے کام ليا ہو اور نہ ہدايت حاصل کي ہو
سورة البقره (1) _ آيت: 170