• صارفین کی تعداد :
  • 3973
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

غزہ پر اسرائيل کا حملہ مغربي ممالک کے نفاق کا مظہر ہے

سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے عرب رہنماؤ ں کي طرف سے عرب اقوام کو جاہل ، پسماندہ اور فقير رکھنے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ پر اسرائيل کے وحشيانہ حملے کو مغربي ممالک کي متضاد پاليسي اور منافقت کا مظہر قرارديا ہے-

ابنا: سيد حسن نصر اللہ نے بيروت ميں طلباء ميں پي ايچ ڈي کي اسناد کي تقسيم کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسلام علم و دانش کے حصول پر تاکيد کرتا ہے اور علم مسلمانوں کي طاقت و قدرت کا مظہر ہے ليکن عرب حکام نے آج مسلمان عربوں کو علم و دانش کے ميدان سے بہت دور کر رکھا ہے، انھوں نے کہا کہ ہميں اپني قومي ، ديني اور ملکي ذمہ داريوں کو پورا کرنے کے لئے علم و دانش کے ميدان ميں پيشرفت حاصل کرني چاہيے- انھوں نے کہا کہ عرب ادارے کي رپورٹ کے مطابق عرب ممالک ميں 20 ملين افراد بے روزگار ہيں اور عرب حکمرانوں کو اس مسئلہ پر توجہ ديني چاہيےاور عرب اقوام کي اقتصادي مشکلات کو حل کرنا چاہيے انھوں نے کہا کہ عرب ممالک ناتواں نہيں ہيں عرب ممالک کمزور نہيں ہيں بلکہ عرب حکمراں اپني ذمہ داريوں پر عمل کرنے کے سلسلے ميں کمزور ہيں ، عرب حکمراں اپنے عوام کو جاہل اور پسماندہ رکھنا پسند کرتے ہيں -

سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ عرب حکمرانوں نے حتي مسئلہ فلسطين سے بھي اپني توجہ ہٹا دي ہے اور وہ اپنے ممالک ميں کسي بھي تبديلي کے خواہاں نہيں ہيں اور علاقہ ميں امريکہ کي ميزباني بھي عرب حکمراں کررہے ہيں  انھوں نے اسلامي سرزمين امريکي فوجيوں کے حوالے کر رکھي ہےجس کے باعث امريکي فوجي مسلمانوں کے مقدسات کي توہين اور عراق ، افغانستان اور فلسطين ميں مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہيں انھوں نے کہا کہ امريکہ اور اسرائيل آج ہماري توانائي سےخوف زدہ ہيں کيونکہ ہم ان کے ہر حملے کا بھر پور جواب دينے کے لئے آمادہ ہيں-

سيد حسن نصر اللہ نےحماس کے رہنما زہير القيسي پر اسرائيل کے حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت کي - انھوں نے کہا کہ غزہ کے لوگ ايران کے حکم سے اپنا دفاع نہيں کررہے ہيں بلکہ اپني عزت و ناموس کو بچانے کے لئے اپنا دفاع کررہے ہيں غزہ پر اسرائيل کے حملے کوئي تازہ حملے نہيں ہيں بلکہ جب ايران ميں اسلامي انقلاب کامياب نہيں ہوا تھا تب بھي اسرائيل غزہ پر حملے کيا کرتا تھا اور غزہ کا دفاع فلسطينيوں کا حق ہے اور ايران بھي فلسطينيوں کے حق کي حمايت کرتا ہےجبکہ امريکہ اسرائيل کي حمايت کررہا ہے- سيد حسن نصر اللہ نے غزہ پر اسرائيل کے حملوں پر عرب ليگ کے سکوت کي بھي بھر پور الفاظ ميں مذمت کي، انھوں نے کہا کہ عرب ليگ مغرب ليگ ميں بدل گئي ہے جو عرب اقوام کے لئے بہت بڑا الميہ ہے-