• صارفین کی تعداد :
  • 3059
  • 7/12/2009
  • تاريخ :

امام کا منصوب کیا جانا استبداد نہیں

امامت

استبدادی حکومتیں وہ انتہائی ظالمانہ طریقہ حکومت ہے جن سے انسان دو چار رہا ہے ۔ استبدادی نظام جبر و تشدد کا وہ جانکاہ نظام ہے جنھیں انسانی معاشرہ زمانہ  قدیم سے جھیلتا آ رہا ہے اور انسان کی معاشرتی زندگی میں اس کی مختلف شکلیں (گاؤں کا زمیندار ،تعلقدار،قبیلہ کا سردار ،یا مطلق العنان حاکم جو زمین کے وسیع علاقہ پر خود سرانہ حکومت کرتا ہے) نظر آتی رہی ہیں۔

استبداد کی بڑی شکل یہ کہ ایک شخص داخلی سطح پر بغاوت کے ذریعہ حاکم کو معزول کرکے خود حاکم ہو جاتا ہے یا غلبہ اور دوسرے ملک کی فوجی طاقت کے ذریعہ حاکم ہو جاتا ہے اور ایسی حکومت کی بنیاد ڈالتا ہے جس میں صرف حاکم کی بات یا اس کا حکم ہی نافذ ہوتا ہے اور اپنے بعد کے حاکم کے لئے بھی اسی کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے۔

پیغمبر اکرم (ص) کی جانشینی کے سلسلہ میں شیعوں کا نظریہ اس طرح کی حکومتوں  سے میلوں  کا فاصلہ رکھتا ہے ۔ امام کے منصوبی ہونے سے شیعوں کا مقصد یہ ہے کہ امام خدا کی جانب سے جو سب کا خالق ہونے کے اعتبار سے تمام انسانوں پر اولویت اور حاکمیت کا حق رکھتا ہے - ایک سب سے زیادہ شائستہ فرد کی حیثیت سے جو ہر طرح کی جسمی و روحی آلودگی ،برائی اور لغزش سے پاک ہے اور صرف اللہ کے حکم پر عمل کرتا ہے، پیغمبر اکرم (ص) کے بعدمسلمانوں کا رہبر و پیشوا معین کیا جائے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایسا شخص اپنے منصب پر فائز ہونے کے بعد ہر طرح کی خودسری وخود رائی سے دور ہوگا اور صرف پیغمبر اکرم (ص)کے لائے ہوئے قوانین کی بنیاد پر انسانی معاشرہ کو چلائے گا۔

چونکہ خدا وند عالم خالق ہونے کی بنا پر فطری طور سے سب پر حکومت کا حق رکھتا ہے اور تمام قوموں نے اس کے قوانین کو جان و دل سے تسلیم کیا ہے لہٰذا امام بھی ان ہی قوانین کی بنیاد پر حاکم ہوا ہے اور معصوم ہونے کی بنا پر ہر طرح کے عمدی سہوی ظلم و ستم سے محفوظ ہے ،ایسی حکومت معقول ترین حکومت ہے ۔اس طرح کی حکومت میں اقلیت و اکثریت (یعنی اکثریت کی ڈکٹیٹر شپ) کا تصور ہی نہیں ہے ۔اس میں صرف خدا کی رضااور مخلوق کی مصلحت ہی پیش نظر ہوتی ہے (کوئی شخصی مرضی نہیں تھوپی جاتی اور نہ ان افراد کی خوشی مدنظر ہوتی ہے جنھوں نے اسے حاکم بنایا ہے)۔

یہ الٰہی و آسمانی حکومت جس میں کسی بھی طرح کی خود سری اور خود خواہی نہیں ہے بھلا اس کا ان ظالم و استبدادی حکومتوں سے کیا تقابل ۔ یہ دونوں طرز حکومت ایک دوسرے سے اس قدر فاصلہ رکھتی ہیں کہ ان میں کسی بھی مشترک پہلو کا تصور کیا ہی نہیں جا سکتا ۔

                                                                                                                                                             جاری ہے

کتاب کا نام  امت کی رہبری
مولف  آیۃ اللہ جعفر سبحانی
مترجم سید احتشام عباس زیدی
ناشر  مجمع جہانی اہل بیت (ع)
پیشکش

 مہدی (عج) مشن

 


متعلقہ تحریریں:

امامت پر شیعہ نظریہ کی صحت کی دلیلیں

امامت کے سلسلہ میں دو نظریئے