آرام طلب خواتین کے لیۓ مناسب ورزش
اپني پشت کے بل سيدھي ليٹ جائيں، اپنے گھٹنوں کو موڑ کر کھڑے کرليں، اپنے دونوں پيروں کو ايک ساتھ ملا ليں۔
اب ہاتھ ميں ايک ايک ڈمل پکڑيں۔
اب دھيرے دھيرے اپنے بازؤں کو اٹھا ليں، يہاں تک کہ آپ کے دونوں ڈمبل چھاتيوں پر آ کر مل جائيں ليکن آپ کي بانہيں پوري طرح خميدہ ہوتي اب پہلي والي پوزيشن پر واپس آ جائيں، اس ورزش کو دس مرتبہ کريں۔
دم کشي :
پہلي پوزيشن کے دوران ميں گہرا سانس ليں۔
پہلا قدم گھٹنوں کو موڑ کر دونوں ہاتھ ڈمبل سميت گھٹنوں پر رکھيں۔
اگلے اور پچھلے دھڑ کو متوازن بنانے کي ورزش:
اس ورزش سے آپ کے اگلے اور پچھلے دھڑ کو بہت فائدہ ہوگا آپ کے سينے والے تمام خطوط کے علاوہ اس ورزش سے پيٹ کو متوازن اور مناسب بنايا جا سکتا ہے۔
دوسري طرف يہ ورزش آپ کے پچھلے دھڑ ميں خاص طور سے کمر ريڑھ کي ہڈي، پشت کو بے حد ديدہ زيب اور طاقتور بناتي ہيں۔
اپنے گھٹنوں کو تھوڑا سا خم دے کر کھڑے ہوں جبکہ آپ کے پيروں کے درميان فاصلہ رہے، آپ کے بازو آپ کے اطراف ميں لٹکے ہوئے ہوں، آپ اپنے ہاتھ ميں ايک ڈمبل پکڑے ہوئے ہوں۔
پہلا قدم:اب اپنے ہاتھوں کو اطراف ميں اوپر کي طرف اٹھانا شروع کريں۔
دوسرا قدم:اپنے بازؤں کو اوپر کي طرف اٹھائيں۔اب پيٹ کو سانس کھينچ کر اس قدر اندر لے جائيں جتنا آپ لے جا سکتي ہيں۔اپنے بازئوں کو اوپر اٹھاتے جائيں يہاں تک کہ وہ فرش کے متوازي آ جائيں۔
اب کہنيوں کو پوري طرح موڑليں۔
چوتھا قدم:اپنے بازئوں کو عموممي حالت ميں نيچے لے آئيں، اس ورزش کو دس بار کريں۔
اوپري جسم کو متوازي بنانے کي مشق:
اس ورزش سے آپ کے جسم کو بہت فائدہ ہوتا ہے خصوصا اوپري دھڑ کو متوازن بنانے ميں يہ ورزش بنيادي کردار ادا کرتي ہيں۔
بالکل سيدھے کھڑے ہوجائيں، اپنے گھٹنوں کو پوري طرح جھکائيں، جبکہ دونوں پيروں کے درميان فاصلہ ہو۔
آپ کے بازو کي کہني کے موڑ کے مخالف سمت ہوں، اب ڈمبل پکڑ ليں، اور انہیں اٹھا کر اپنے کاوں کے متوازي لے آئيں۔
پہلا قدم:اپنے دونوں بازئوں کو پاني چھاتي کے سامنے سے ملا کر اوپر تک لائيں ، دونوں کہنيوں کو ملا ليں۔
دوسرا قدم:جب آپ کي کہنياں اور پنجے مل جائيں تو اپني کہنيوں کو ممکنہ حد تک اٹھائيں۔
تيسرا قدم:اپنے سينے کے سامنے سے اپنے بازئوں کو نيچے تک لے جائيں۔
چوتھا قدم:اب ابتدائي پوزيشن پر واپس آئيں، اس ورزش کو دس بار دہرائيں۔
سانس کا وقفہ:
جب آپ دوسرے اور چوتھے اقدام کے درميان ميں ہوں تو خوب گہرے سانس ليں، اور خارج کريں، جبکہ قدم ايک اور قدم دو کي حالت ميں سانس اندرليں۔
ہوادار کھنچائو کي ورزش:
اس پر سکون نشستي ورزش سے خاص طور پر رانوں کے اندروني حصوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
ايک چٹائي پر بيٹھ جائيں۔
اپنے گھٹنوں کو موڑيں، جبکہ دونوں ايڑياں ملي ہوئي ہوں۔
آپ کے ہاتھ آپ کے پيروں کے پنجوں کو تھامے ہوئے ہوں۔
اب اپنے پيٹ کو جھٹکا ديں۔
پہلا قدم:
اپنے اوپر والے دھڑ کو سامنے کي طرف جھکائيں، جہاں تک ممکن ہوں آخري حد تک جائيں۔
اب اپني رانو کے اندروني نچلے حصوں ميں ہلکے قسم کے دبائوں اور کھنچائو محسوس کريں۔
جانگھوں کے مسلز کو اکڑا کر انہيں توانائي ديں۔
اس پوزيشن ميں رک کر دن تک گنتي کريں۔
اب دوبارہ پہلي والي پوزيشن پر واپس آئيں۔
اس ورزش کو کم زکم 5 مرتبہ دہرائيں۔
دم کشي اور وقفہ:
جب آپ اپنے اوپري دھڑ کو جھکائيں تو اپني سانس کو باہر کي طرف خارج کريں، جب واپس ہو کر پہلي والي پوزيشن پر آئيں تو سانس کو اندر کي طرف کھينچيں۔
بشکریہ آئی پاکی ڈاٹ کام
متعلقہ تحریریں:
اپنے چہرے کی حفاظت کریں
ہاتھوں کي خوبصورتي