چہرے کی خوبصورتی (ڈبل چن)
ڈبل چن يعني دوہري ٹھوڑي چہرے کي کشش کو ختم کرديتا ہے اور اس کي وجہ سے پوري شخصيت بے اثر نظر آتي ہے، ڈبل چن کا مسئلہ پيدا ہونے پر پريشان ہونے کي بجائے توجہ سے اس مسئلہ کے پيدا ہونے کي وجوہات کو معلوم کرکے، اسے دور کرنے کے مناسب طريقے اختيار کرنے چاھئيں ۔
ڈبل چن کا مسئلہ پيدا ہونے کي وجوہات۔
موٹاپا اس کي اہم وجہ ہے، جسم پر موٹآ پے کي پرت بڑھنے پر ڈبل چن کا مسئلہ پيدا ہو جاتا ہے۔
سر کو زيادہ لٹکا کر يا جھکا کر چلنا ۔
زيادہ اونچے تکئيے کا استعمال کرنا۔
ٹھوڑي کے نيچے کي جلد کو کھينچے کي بري عادت ہونا۔
ڈبل چن کے مسئلے سے بچنے کيلئے نسخے۔
موٹاپے سے بچيں، اس کے لئے زيادہ چربي اور چکانائي والي چيزوں کااستعمال نہ کريں۔
سر کو زيادہ لٹکا کر يا جھکا کر نہ چليں ۔
بغير تکئيے لگائے سوئيں، اس سے شروع شروع ميں تو پريشاني ہو گي، ليکن آہستہ آہستہ عادت پڑجائے گي۔
ٹھوڑي کھينچنے کي عادت سے بچيں ۔
ايک چمچہ ملائي اور آدھا چمچہ زيتون کا تيل ملا کر اچھي طرح پھينٹ ليں، ہفتے ميں دو بارہ اسے ٹھوڑي کے آس پاس نيچے گردن تک اچھي طرح مالش کريں۔
ايک چمچع گليسرين ميں ايک چمچع ملائي کو پھينٹ ليں، اس سے ہفتے ميں ايک بار ٹھوڑي پر مالش کريں، مالش کرتے اپنے دونوں ہاتھوں کي انگليوں کو ٹھوڑي سے گردن کي طرف لے جائيں، ہاتھوں کے پنجوں کو ٹھوڑي کے دونوں طرف تيزي سے اوپر کي طرف لے جائيں، خيال رہے کہ مالش سيدھے ہاتھوں سے کي جائے۔
بشکریہ آئی پاکی ڈاٹ کام