• صارفین کی تعداد :
  • 5162
  • 2/11/2008
  • تاريخ :

ماہرینِ فلکیات کی طرف سے نظامِ شمسی میں ایک نیا سیارہ دریافت کرنے کا انکشاف   

فلکیات

  یہ سیارہ مشتری سے حجم میں دس گنا بڑا ہے۔ ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی میں ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو ابھی تخلیق کے مراحل میں ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا سیارہ ہے ۔جرمن ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس دریافت کی تفصیل ایک سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

 

ہائیڈل برگ میں واقع میکس پلانک انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرانومی سے تعلق رکھنے والے جانی ستیاوان اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ نظامِ شمسی میں شامل سب سے بڑے سیارے مشتری سے حجم میں دس گنا بڑا ہے اور یہ اپنے قریب واقع ستارے ٹی ڈبلیو ہائیڈریا کے گرد گردش کرتا ہے۔ یہ سیارہ ستارے کے گرد اپنا چکر قریباً ساڑھے تین دن میں پورا کرتا ہے۔

 

یاد رہے کہ ٹی ڈبلیو ہائیڈریا نامی ستارے کی عمر صرف آٹھ سے دس ملین برس ہے اور یہ ہائیڈرا نامی کہکشاں میں زمین سے ایک سو بیاسی نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

 

ماہرینِ فلکیات نے سائنسی جریدے ’نیچر‘ کو بتایا ہے کہ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس طریقے سے سیارے کی تشکیل کا عمل پیش آتا ہے۔ ان کا کہنا ہے ک  "" اس سے واضح ہے کہ سیارہ دس ملین برس کے عرصے میں بھی تشکیل پا سکتا ہے""۔

 

اس سیارے کی دریافت کے لیے چلی میں واقع  رصد گاہ میں موجود دو میٹر قطر کی دوربین استعمال کی گئی۔