• صارفین کی تعداد :
  • 6088
  • 8/26/2012
  • تاريخ :

آسان گھريلو نسخے

گھريلو نسخے

ذيل ميں چند ايسے آسان گھريلونسخے تحرير کئے جا رہے ہيں جن پر عمل کر کے بہت سي روز مرہ دشواريوں پر قابو پايا جا سکتا ہے- ان کي حيثيت کسي قاعدہ کلي کي نہيں ہے بلکہ تجربات کي بنياد پر ہے- لہٰذا مخصوص حالات ميں متعلقہ ماہرين سے رابطہ قائم کرنا ضروري ہو گا:

*ابلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لئے اس ديگچي کو جس پر دودھ ابالا جائے اس کے کنارے پر تھوڑا سا گھي يا مکھن لگا ديں تو ابلتے وقت دودھ نيچے نہيں گرے گا-

*بچوں کے فيڈر کي نپل ميں بعض اوقات چکنائي جم جاتي ہے جس کي وجہ سے دودھ پينے ميں دشواري ہوتي ہے- اس دشواري کا آسان حل يہ ہے کہ نپل ميں دو چٹکي نمک ڈال کر دس منٹ تک کے ليے رکھ ديں بعد ميں نيم گرم پاني سے دھوئيں، بالکل صاف پائيں گے-

*دہي جمانے سے پہلے دودھ کو ابال کراس ميں دو ہري مرچ ڈال ديں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑئيے اور پھر  ديکھئے دہي جلد اورسخت جمے گا-

*کچن ميں کھانا بناتے ہوئے خوشبو اکثر سارے گھر ميں پھيل جاتي ہے اس کو روکنے کا طريقہ يہ ہے کہ ايک پيالي سفيد سرکہ چولہے کے پاس رکھ ديں خوشبو نہيں پھيلے گي-

*باسي چاول تازہ کرنے کے لئے پاني اباليں اس ميں چاول ڈال ديں ايک ابال کے بعد پاني نکال ديں اور دم پر رکھ ديں -

*ليموں سے زيادہ رس حاصل کرنے کيلئے ايک دو منٹ تک نيم گرم پاني ميں بھگو ديں پھر اس کا رس نکال ديں پھراس کارس دوگنا حاصل ہو گا-

*نمک داني ميں چاول کے چار پانچ دانے ڈال ديں تواس ميں نمک نہيں جمے گا-

*چائے کے پاني کو اگر زيادہ کھولايا جائے تو چائے بدمزہ ہو جاتي ہے-

* سر کے اور پاني سے شيشے کي بوتليں اور صراحياں خوب صاف ہو جاتي ہيں -

*چاقو کي صفائي کچا آلو کاٹ کر چاقو پر ملنے سے چاقو صاف ہو جاتا ہے-

* سياہ بوٹ پالش ميں ذراسا سر کہ ملا ديا جائے تو جوتوں پر خوب چمک آ جاتي ہے-

*چہرے کے داغ دھبے دور کرنا:

ايک گلاس پاني لے کر دو عدد ليموں کارس اس ميں ملا ديں پھر اس آميزے کو برف جمانے والي ٹرے ميں جما ليں پھر روزانہ ايک ٹکڑا نکال کر چہرے پر مليں - چہرہ صاف ہو جائے گا-

*پلاسٹک کے برتنوں کي صفائي :

کثرت سے استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں ، بوتلوں پر کچھ داغ پڑ جاتے ہيں چکنائي جم جاتي ہے- اس کے لئے ايک بڑے سے ٹب ميں برتنوں کے حساب سے دو چار چمچ کپڑے دھونے والا سوڈ ڈال کر تيز گرم يا پاني ميں بھگو ديں ، ايک گھٹنے وغيرہ پر بھي آزماسکتے ہيں - نتائج حيران کن ہوں گے-

*نکسير کا علاج:

اگر آپ کو نکسير کي بيماري ہے تو آپ آملے کو ايک دن کے ليے پاني ميں بھگو ديں - اس کے بعد اس پاني کے چار قطرے روزانہ ناک ميں ڈاليں تو آرام آئے گا- اور جب نکسير بہے تو پياز کا ٹ کر ضرور سونگھئے‘اللہ آرام ملے گا-

*پاۆں کا پسينہ کم کرنے کي ترکيب :

اگر آپ کي جلد چکني ہے يا آپ کے پاۆں ميں بہت پسينہ آتا ہے تو گرم پاني ميں سرکہ يا ليموں کا عرق ملا کراس سے پاۆں دھوئيں - پسينہ آنا کم ہو جائے گا-

*ديسي گھي سے بو دور کرنا:

بعض دفعہ ديسي گھي سے کھٹي لسي وغيرہ کو بو آتي ہے- اس کو دور کرنے کے لئے تقريباً ايک کلو گھي ميں دو کھانے کے چمچ سو کھا آٹا ڈال کر پکائيں - پھر چھا ن کراستعمال کريں کسي بھي قسم کي بو باقي نہيں رہے گي-

* برتن چمکائيں :

 گلاس اوراسٹيل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے- اس کيلئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا ضائع مت کريں - اس سے گلاس اوراسٹيل کے ديگر برتن دھوئيں اور پھر ان کي چمک ديکھيں -

* تازہ چپاتي چپاتيوں کو ڈبہ ميں بند کرتے وقت اس ميں تھوڑي سا ادرک رکھ ديں - چپاتي نرم اور تازہ رہيں گي-

*ہچکي روکنے کے لئے :

اگر آپ ہچکي کو فوراً روکنا چاہتے ہيں تو ايک سبز الائچي اچھي طرح چبا کر نگل ليں اور فوراً ٹھنڈے پاني کا ايک گلاس پي ليں تو ہچکياں بند ہو جائيں گي-

*دہي کو زيادہ دن استعمال کرنا:

دہي کو زيادہ دن تک استعمال کرنے کے لئے کچے ناريل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہي ميں ڈال کر رکھ ديں تو دہي 4 سے 5 دن تک ويسے ہي تازہ رہے گا-

*بال محفوظ رکھنے کي ترکيب :

سيکا کائي ، ماش کي دال اور ميتھي سل پر باريک چٹني کي طرح پيس ليں - اسے بالوں ميں لگائيں ‘اس سے بال جھڑنا بند ہو جائيں گے- بالوں کا سفيد ہونا بھي رک جائے گا اور بال چمکدار ہو جائيں گے-

* پنير کو ٹوٹنے سے بچائيں :

پنير کو گرم پاني ميں ڈال کر تھوري دير رکھ ديں اور پھر اس کوکسي بھي چيز ميں ڈال کر پکائيں پنير ٹوٹتا نہيں ہے-

*زہريلي چيز کا شک دور کرنا کھانا پکاتے ہوئے اگر آپ کو يہ شک ہوکہ کھانے ميں کوئي زہريلي چيز پڑ گئي ہے تو ايک چمچ مشکو ک کھانا لے کر آگ ميں ڈاليں اگر اس ميں سے نيلے رنگ کے شعلے نکليں تو سمجھ ليں کہ کھانا زہريلا ہو گيا اور کھانے کے قابل نہيں ہے-

*آئيڈيل بيکنگ کيک بنانے کے لئے ہميشہ انڈے کي سفيدي عليحدہ اور زردي الگ سے پھينٹيں - لکڑي کا چمچہ استعمال کريں سيفدي خوب جھاگ بن جائے اور برتن  الٹانے پر نہ گرے تو کيک خوب پھولا ہوا ہوا بنے گا- ميدے کو دو تين مرتبہ اچھي طرح اور ہلکا ہلکا ٹيبل پر پٹخيں تو ہوا کے بلبلے نکل جائيں گے اور کيک عمدہ بنے گا-

*ہاتھوں سے مرچ کي جلن دور کرنے کے ليے گيہوں کا آٹا تھوڑا ساہاتھوں پر صابن کي طرح مل ليں - پھر پانچ منٹ بعد ہاتھ دھوليں -اگر آگ سے جل جائے تو ٹوتھ پيسٹ لگا ليں جلن دور ہو جائے گي-

* المونيم کي چيزوں پر سے داغ دور کرنے کے ليے پسا ہوا نمک پہلے خشک اور پھر گيلا کر کے رگڑيں ايسا کرنے سے چند منٹ بعد داغ دور ہو جائے گا اس سے المونيم وغيرہ کي اشياء پہلے کي طرح چمکنے لگيں گي-

*فريج سے بد بو کا ختم کرنا اگر آپ کے فريج ميں کسي بھي قسم کي بدبو آتي ہو تو ايک پيالي ميں سرکہ ڈال کر فريج ميں رکھ ديں ، بد بو ختم ہو جائے گي-

*پياز کاٹتے وقت آنکھوں سے پاني ختم کرنا:

 جتني پياز استعمال کرني ہوں انھيں رات کو پلاسٹک کي تھيلي ميں ڈال کر اچھي طرح تھيلي بند کر کے فريج ميں رکھ ديں - انہيں کاٹتے وقت آنکھوں سے پاني نہيں بہے گا-

*منہ کي بدبو دور کرنا:

رات کو ايک چٹکي نمک لے کر اس ميں دو قطرے سرسوں کا تيل اچھي طرح سے ملا ليں ، انگلي سے دانتوں پر خوب اچھي طرح سے مليں منہ کو جھکا ليں تاکہ پاني نکل جائے- بغير کلي کئے سوجائيں ، پاني بالکل نہ لگائيں - اس سے دانت بہت صاف اور مسوڑھے مضبوط ہو جائيں گے-

تحرير: سارہ الياسي

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

مہربان باپ کي طرف  سے جوان بيٹي کو خط

حجاب کي ضرورت و اہميت  

ميراث، ہبہ و وصيت اور خواتين