• صارفین کی تعداد :
  • 3434
  • 3/5/2012
  • تاريخ :

آج کے دور کا مسلم نوجوان  اور ذمہ دارياں (  بيسواں حصّہ)

سوالیہ نشان

اگر اس وقت لوگوں سے کہا جاتا کہ مبارک کي بدعنوان اور (بيروني طاقتوں پر) منحصر حکومت ختم ہو جائے گي تو بہت سے لوگ اس کا يقين نہ کرتے، ليکن ايسا ہوا- اگر کوئي دو سال قبل يہ دعوي کرتا کہ شمالي افريقا ميں يہ عجيب قسم کے واقعات رونما ہونے والے ہيں تو لوگوں کي اکثريت کو يقين نہ آتا- اگر کوئي لبنان جيسے ملک کے بارے ميں کہتا کہ مومن نوجوانوں کي ايک تنظيم صيہوني حکومت اور پوري طرح مسلح صيہوني فوج کو شکست ديدے گي تو کوئي بھي اس پر يقين نہ کرتا، ليکن يہ ہوا- اگر کوئي کہتا کہ اسلامي جمہوري نظام مشرق و مغرب سے جاري مخاصمتوں اور دشمنيوں کے مقابلے ميں بتيس سال تک ڈٹا رہے گا اور روز بروز زيادہ طاقتور اور زيادہ پيشرفتہ ہوتا جائے گا تو کوئي بھي يقين نہ کرتا، ليکن ايسا ہوا- «وعدكم اللَّه مغانم كثيرة تأخذونها فعجّل لكم هذه و كفّ ايدى النّاس عنكم و لتكون ءاية للمؤمنين و يهديكم صراطا مستقيما» يہ کاميابياں اللہ تعالي کي نشانياں ہيں- يہ سب پر غالب رہنے والي حق کي طاقت ہے جس سے اللہ تعالي ہميں روشناس کرا رہا ہے- جب عوام ميدان ميں آ جائيں اور ہم اپنا سب کچھ ليکر ميدان ميں اتر پڑيں تو نصرت الہي کا حاصل ہونا يقيني ہے- اللہ تعالي ہميں راستا بھي دکھاتا ہے، «و الّذين جاهدوا فينا لنهدينّهم سبلنا». اللہ تعالي ہدايت بھي کرتا ہے، مدد بھي کرتا ہے، بلند مقامات پر بھي پہنچاتا ہے، بس شرط يہ ہے کہ ہم ميدان ميں ثابت قدم رہيں-

اب تک جو کچھ رونما ہوا ہے وہ بہت عظيم شئے ہے- مغربي طاقتوں نے اپني سائنسي ترقي کي مدد سے دو سو سال تک امت اسلاميہ پر حکومت کي ہے، اسلامي ممالک پر قبضہ کيا، بعض پر براہ راست اور بعض ديگر پر مقامي ڈکٹيٹروں کے ذريعے بالواسطہ طور پر- برطانيہ، فرانس اور سب سے بڑھ کر امريکہ جو بڑا شيطان ہے، انہوں نے امت اسلاميہ پر تسلط قائم کيا- جہاں تک ہو سکا اسلامي امہ کي تحقير کي، مشرق وسطي کے اس حساس علاقے کے قلب ميں صيہونيت نامي کينسر لاکر ڈال ديا اور پھر ہر طرف سے اسے تقويت پہنچائي اور مطمئن ہو رہے کہ اب دنيا کے اس اہم ترين خطے ميں ان کي پاليسيوں اور مقاصد کو مکمل تحفظ مل گيا ہے- ليکن جذبہ ايماني ہمت و شجاعت، اسلامي ہمت و شجاعت اور عوامي شراکت نے ان تمام باطل خوابوں کو چکناچور کر ديا اور ان سارے اہداف پر پاني پھير ديا-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان