آج کے دور کا مسلم نوجوان اور ذمہ دارياں ( حصّہ شانزدھم)
مشرقي پاکستان کو مغربي پاکستان سے الگ کر کے بنگلہ ديش بنايا اور بھارت کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے سينہ ميں ايسا خنجر گھونپ ديا کہ جس کا اند مال ہونا قيامت تک ممکن نہيں- يہ حصول اقتدار اور ہوا و ہوس کا ايک بھيانک کھيل تھا- جو پاکستاني قوم کے ساتھ کھيلا گيا- ايسا کيوں، کس کے ايماء اور کس سازش کے تحت کيا گيا اور کس نے اس گھناؤني، مکروہ اور ہولناک سازش ميں حصہ ليا؟ آج کي موجودہ نئي پاکستاني نسل کا سوال ہے- جس کا صحيح جواب دينا موجودہ بوڑھي نسل پر واجب ہے- اگر يہ لوگ نئي جوان نسل کو سچي بات بتانے سے گريز کريں اور حقائق کو چھپانے کي کوششيں کريں گے تو جان ليں کہ جہاں وہ اپنے ہاتھوں اپني عاقبت تباہ کرنے اور اللہ کي بارگاہ ميں اپنے آپ کو مجرم ٹھہرائيں گے، وہيں وہ پاکستان کو مزيد تباہي اور بربادي کے گڑھے ميں پھينکنے کے جرم کے بھي مرتکب ہوں گے-
نئي نسل اور آئندہ آنے والي نسليں اُن کا يہ بھيانک جرم کبھي بھي معاف نہيں کريں گي- جن لوگوں نے پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے کا جرم عظيم کيا ہے وہ لوگ اللہ کے سامنے ضرور جوابدہ ہونگے- صاحبان فکر و نظر جب پاکستان کو دولخت کرنے والے لوگوں کے کردار پر نظر ڈالتے ہيں- تو صاف نظر آتا ہے کہ وہ لوگ فکري اور عملي طور پر اسلامي فلسفۂِ زندگي اور نظريہ پاکستان کے صريح منکر ہيں- وہ اسلام دشمن طاقتوں کے پروردہ ہيں- ان کي تعليم اور تربيت اسلام دشمن اداروں کے اندر ہوئي اور وہ قرآن، حديث اور اسلامي تعليمات سے يکسر بے بہرہ اور دين مخالف لوگ ہيں- برصغير پاک و ہند کے مسلمانوں نے ايک طويل اور جان گسل جدو جہد کے بعد عظيم قربانياں دے کر پاکستان کي تشکيل کي- قرباني دينے والے ان نفوس قدسيہ نے پاکستان کيوں بنايا؟ اس کے وجوہات اور اسباب کيا تھے؟ تاج برطانيہ جيسي جابر اور قاہر سلطنت، برٹش انڈيا جيسي ظالم حکومت اور چاليس کروڑ ہندوؤ ں سے ٹکر لينے کا جذبہ ان ميں کيسے پيدا ہوا؟
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان