آج کے دور کا مسلم نوجوان اور ذمہ دارياں ( حصّہ دوّم )
آج کي پاکستاني نوجوان نسل پاکستان بننے سے پہلے برصغير پاک و ہند ميں انگريز سامراج اور ہندو ساہو کار کي ان ہولناک سازشوں سے کچھ زيادہ آگاہ نہيں ہے جو انہوں نے مسلمانوں کے خلاف روا رکھيں- 1947ء سے پہلے مسلمانوں کو در پيش معاشي، اقتصادي، معاشرتي اور تباہ کن سياسي حالات اتنے ہولناک اور بھيانک تھے- کہ جن کي وجہ سے ہند ميں مسلمانوں کے ليے جينا دو بھر ہو گيا تھا- معمولي معمولي و اقعات کو بہانہ بنا کر مسلمانوں پر وُہ ظلم و ستم کيا جاتا تھا کہ جن کو ياد کر کے آج بھي روح کانپنے لگتي ہے- اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھوں ہندوستان ميں بسنے والے مسلمانوں کا لرزہ خيز قتل عام، بے بس ماğ کے سامنے بے گناہ اور معصوم بچوں کا ذبح کرنا، با عصمت خواتين کي ہندو غنڈوں کے ہاتھوں کھلے عام عصمت دري، بستيوں کي بستياں جلا کر راکھ کا ڈھير کر دينا اور سينکڑوں ہزاروں ايسے روح فرسا درندگي کے واقعات کہ جن کو ديکھ کر وحشي درندے بھي پناہ مانگيں، روز کا معمول بن گيا تھا- مسلمانوں کے ليے ہندو کے ظالمانہ تسلط سے آزاد ايک الگ خطہ زمين حاصل کرنا نا گزير ہو گيا تھا- يہ مسلمانوں کي زندگي اور موت کا سوال تھا- پاکستان جن حالات کي وجہ سے بنا اور جس طرح بنا، اس کا صحيح ادراک صرف وہي لوگ کر سکتے ہيں- جو اس وقت ہندوستان ميں موجود ان بھيانک حالات کي چکي ميں پس رہے تھے- ٹي وي، ٹاک شوز ميں بيوٹي پارلروں سے ہو کر جانے والے اور ڈرائنگ روموں ميں بيٹھ کر آج کے چاکليٹي سياستدان اس جبر و ستم اور ظلم و جور کا تصور تک نہيں کر سکتے جو ہندوستان ميں ہندğ کے درميان رہنے والے مسلمانوں نے سہے- 1960ء کے بعد ايک سازشي منصوبے کے تحت ملک عزيز پاکستان ميں طلباء و طالبات کے نصاب تعليم سے تحريک پاکستان، قراد داد مقاصد، نظريہ پاکستان، دو قومي نظريہ، اکابرين ملت کي جدو جہد کي لازوال داستانيں اور مسلمانانِ ہند کي قربانيوں کي وُہ کہانياں حذف کر دي گئي ہيں- کہ جن کے پڑھنے اور سمجھنے سے نوجوانانِ ملت کو پاکستان بننے کے حقيقي محرکات، وجوہات اور نظريہ پاکستان کي حقيقي روح کے برعکس آج کي مکروہ سياست کرنے والے جاگيرداروں کي خانداني اصليت اور پاکستان بننے کے بعد موروثي سياستدانوں کے قومي جرائم کي حقيقت سے نوجوان نسل کو آگاہي ہو سکتي تھي-
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان