حضرت امام مھدي عليہ السلام کے ظہور کي نشانياں
وہ گھڑي قريب آئي اور آسمان کا چاند دو ٹکڑے ہوا - پس اس دن تک ان سے منہ موڑ لو جب ندا لگانے والا مخلوق کو حيرانگي اور خوفناک عالم کي دعوت دے - (قمر: 1 و6)
ايک حديث ميں اس گھڑي کو حضرت امام مھدي عليہ السلام کا خروج جانا گيا ہے کہ جس ميں وہ لوگوں کو آئين کي طرف بلاۓ گا جبکہ اسے منکر اور اجنبي تصوّر کرتے ہوۓ لوگ يقين نہيں کريں گے کہ يہ عقيدۂ اسلام ہے -
حضرت امام صادق عليہ السلام اس زمانے ميں عقيدۂ اسلام کي بعض خصوصيات کو اس طرح بيان کرتے ہيں :
" جب حضرت [ امام مھدي ] اٹھ کھڑے ہونگے تو وہ کوفہ کي جانب جائيں گے اور کوفہ ميں چار مسجدوں کو ويران کريں گے[ کيونکہ وہ اسلام کے معيار سے ہم آھنگ نہيں ہونگي ] اور زمين پر اشراف و بالکوني کي حامل کوئي مسجد باقي نہيں بچے گي - اس ويران مسجد کے ايک حصّے کو بالکوني اور اشراف کے بغير بنائيں گے - بڑے راستوں کو وسيع کيا جاۓ گيا اور ديواروں سے آگے گليوں محلوں ميں بالکوني نما موجود ہر چيز کو ہٹانے کا حکم ديا جاۓ گا - تمام بدعتوں کا خاتمہ کر ديں گے اور تمام سنتوں کو تازہ کريں گے - شھروں ، قسطنطنيہ ، چين اور ديلم کے کوھستانوں کو وسعت ديں گے اور سات سال يوں حکومت کريں گے کہ ہر ايک سال دس عام سالوں کے برابر ہو گا - پس جو بھي خدا چاہتا ہے وہ انجام ديتا ہے -
راوي سوال کرتا ہے کہ ميں آپ پر قربان جاؤ ں - سال کيسے لمبے ہو جائيں گے ؟ [ اور ايک سال کيسے دس سالوں کے برابر ہو گا ؟ ] -
آپ عليہ السلام نے فرمايا : اللہ تعالي حکم دے گا کہ آسمان ٹھہر جا اور حرکت کو آہستہ کر دے - اس طرح سے دن اور سال لمبے ہو جائيں گے -
ابوبصير جو اس خبر کے راوي ہيں دوبارہ پوچھتے ہيں : وہ کہتے ہيں کہ اگر آسمان تبديل ہو جاۓ [ اور معمول کي حرکت سے ٹھہر جاۓ يا آہستہ ہو جاۓ ] تو کيا ختم ہو جاۓ گا ؟
حضرت عليہ السلام جواب ديتے ہيں کہ :
يہ زنديقان کي بات ہے ليکن مسلمان يہ راستہ اختيار نہيں کريں گے اور اب جبکہ اللہ تعالي نے چاند کو نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے ليۓ دو ٹکڑے کر ديا اور اس سے پہلے سورج کو يوشع بن نون کے ليۓ پلٹا ديا ، سب سے اعلي ، اس نے قيامت کے دن کے لمبا ہونے کي خبر دي جو ہزار عام سالوں پر مشتمل ہو گا - 1
حوالہ:
1) تفسير نورالثقلين، ذيل قمر، 1،6 - بحارج 52، ص 333،337و339.
مجلے کا نام : درسهايي از مکتب اسلام
مجلے کا نمبر : 9 (78) علي زماني قمشه اي
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
عقيدہ مھدويت
غيبت و ظہور امام مہدي (عج)
ظہور امام مہدي (عج)
امام زمانہ عليہ السلام کے فرامين
امام مہدي عليہ السلام باطني ولايت کے حامل ہے