جوانوں کي کاميابي کا راز کس ميں پوشيدہ ہے ؟
جواني کي عبادت بہت افضل ہوتي ہے - بڑھاپے ميں تو ہر کسي کو خدا ياد آتا ہے - اس ليۓ ہميں اپني نوجوان نسل کي تربيت کرتے ہوۓ ان ميں ايسي خصوصيات اجاگر کرني چاہيۓ جو انہيں نوجواني اور جواني کے ناخوشگوار حوادث سے محفوظ رکھتے ہوۓ کاميابيوں کے راستے پر گامزن رکھے - کاميابي کا راستہ دين کے ساتھ منسلک رہنے سے ہي حاصل ہوتا ہے اس ليۓ ہمارے نوجوانوں اور جوانوں کو اپنے دين اسلام کي مکمل آگاہي ہوني چاہيۓ اور کتاب الہي ميں بتاۓ ہوۓ طريقوں پر انہيں ہميشہ عمل پيرا رہنا چاہيۓ - جو نوجوان قرآن کي تعليم حاصل کرتے ہيں انہيں ياد رکھنا چاہئے کہ انہوں نے تا حيات فکري اور ذہني ذخيرہ تيار کر ليا ہے- يہ بے حد قيمتي چيز ہے-
ممکن ہے کہ نوجواني کے ايام ميں آيات قرآني سے گہرے مفاہيم اور تعليمات کا استنباط نہ ہو سکے اور نوجوان صحيح طور پر اس کا ادراک نہ کر پائے، ممکن ہے کہ نوجوان کو قرآني تعليمات کي بہت سطحي باتيں ہي سمجھ ميں آ سکيں ليکن جيسے جيسے وہ علمي پيشرفت کرے گا اور اس کي معلومات ميں اضافہ ہوگا وہ اپنے حافظے اور ذہن ميں موجود آيات قرآني سے اور زيادہ استفادہ کرنے کے لائق ہوگا-
ذہن انساني ميں قرآن کا نقش ہو جانا بہت بڑي نعمت ہے- ايک شخص ہے جو کسي موضوع پر کوئي آيت تلاش کرنے کے لئے بارہا قرآن کي فہرست اور آيات کو متلاشي نظروں سے ديکھتا ہے اور دوسرا شخص ہے کہ آيات قرآني اس کے ذہن و دل اور آنکھوں کے بالکل سامنے ہيں اور وہ انہيں با قاعدہ ديکھ رہا ہوتا ہے اور اسلامي تعليمات کے ہر شعبے ميں ضرورت کے مطابق وہ قرآن سے استنباط اور استدلال کرتا ہے، ان پر غور و فکر کرتا ہے اور ان سے استفادہ کرتا ہے، دونوں ميں بہت فرق ہے- بچپنے اور لڑکپن سے ليکر نوجواني تک قرآن سے انس بہت بڑي نعمت ہے-
نوجوانوں کو اللہ تعالي کي ذات پر توکل کرنا چاہيۓ اور اللہ ہي سے مدد مانگني چاہيۓ - نوجوانوں کے دلوں ميں ايماني کي مضبوطي ہي ان کي حقيقي کاميابي ہے - ايمان کو کمزور کرنے والي ہر اک چيز کو خود سے دور رکھيں -
اللہ تعالي کي ذات پر توکل اور توجہ اس لئے ضروري ہے کہ آپ اپنے نفس اور اپنے دل کو مستحکم اور قوي بنا سکيں- واقعي اگر ہمارے اندر ہماري اندروني ساخت محکم بني رہي تو کوئي بھي بيروني مشکل ہميں مغلوب نہيں کر سکے گي- اپنے باطن اور اپنے دل کو اس طرح محکم بنانے کي ضرورت ہے کہ تمام ظاہري جسماني اور ارد گرد کي خاميوں، کميوں اور کمزوريوں پر قابو پايا جا سکے- يہ چيز توکل علي اللہ سے حاصل ہوتي ہے-
ترتيب و پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ دوّم )
کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( پہلا مرحلہ)
بيوي کے فرائض
شادي کي پيشکش کرتے وقت اہم نکات کا خيال رکھيں
عشق کيونکر احساس درد کو کم کر ديتا ہے