غزہ ميں اسرئيلي حملے ميں مزيد 3 فلسطيني شہيد 41 زخمي
غزہ ميں اسرئيلي طياروں کے تازہ حملوں ميں تين فلسطيني شہيد اور 41 زخمي ہوگئے ہيں جبکہ گذشتہ چند دنوں ميں اسرائيلي حملوں ميں 21 فلسطيني شہيد ہوچکے ہيں-
ابنا: ذرائع کے مطابق اسرائيلي جنگي طياروں نے غزہ کي پٹي ، خان يونس اور بيت لہيہ سميت کئي علاقوں ميں حملہ کيا جس سے تين افراد شہيد اور 41زخمي ہوگئے، زخمي ہونے والوں ميں زيادہ تعداد بچوں کي ہے. اس تازہ حملے کے بعد جاں بحق ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد 21 ہوگئي ہے. ادھر عرب ليگ بالکل خاموش ہے جبکہ چين نے اسرائيل سے حملے روکنے کا مطالبہ کيا ہے.