• صارفین کی تعداد :
  • 3445
  • 1/7/2011
  • تاريخ :

مسلمان عورت ، استعمار اور ہمارا عزم ( حصّہ دوّم )

حجاب

حیرت اور تعجب کی بات ہے کہ یورپ کے کسی بھی حصے میں عریانیت پر وہ پابندی نہیں ہے جو کپڑے پہننے پر ہے۔ اسلامی تہذیب و تمدن میں عورت اور مرد ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاونت اور رفاقت کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہ دو مد مقابل قوتیں نہیں بلکہ زندگی کی گاڑی کے دو یکساں پہیے ہیں، جوکہ حقوق ، اجرو ثواب اور عذاب و پاداش میں بالکل مساوی اور یکساں اور فرائض میں جداگانہ کردار ادار کرتے ہیں۔ اس میں عورت کا کردار بحیثیت ماں اور بیوی کے اتنا ہی اہم ہے جتنا ایک ملک کے لیے حکمران ، فوج اور قانون کا ہوتا ہے عورت کی ممتا اور بیوی کے رول کو غیر اہم اور فرسودہ اور اسے عورت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ سمجھنے کا تصور پوری تہذیب کو ملیامیٹ کرنے کے مترادف ہے۔

 فطرت نے عورت کے حصے میں انسان کی تخلیق و تعمیر کی جو گراں بار ذمہ داری ڈالی ہے اس میں اس کی فطرت یہ تقاضا کرتی ہے کہ وہ محبت اور حفاظت سے کسی قیمتی شے اور قیمتی فریضے کی ادائیگی میں مصروف ہستی کی طرح رکھی جائے اور اسے دنیا کے جھمیلوں اور جھنجھٹوں سے بے نیاز خلوت عطا کی جائے، تبھی روئے زمین پر وہ مہذب اور متمدن نسل پروان چڑھ سکے گی۔ جس کو گھر کی خوبصورت دنیا کی محبت ملی ہوگی وہ دنیا کی وہی محبت اور شفقت لوٹا سکے گی۔ ورنہ آج کی دنیا اسی لئے فساد سے بھر گئی ہے کہ عورت نے اپنا بنیادی فریضہ غیر اہم اور فرسودہ سمجھ کر ترک کردیا ہے یا اس پر نظریئے کو مسلط کردیا گیا ہے اوراس سے فرار کی راہ اختیار کرنے کو ہی عورت اپنی ترقی سمجھ بیٹھی ہے اور گھر جو کہ دنیا کی بنیادی اکائی ہے وہ ممتا اور گھر گرہستن سے خالی ہوکر بازار کے سپرد ہوگیا ہے اور خود بھی ایک سرائے اور ہوٹل میں تبدیل ہوکر محبت اور شفقت سے خالی ہوگیا ہے۔ اس لئے ہمیں واپس شادی ، خاندان اور ممتا کے اداروں کی بحالی کے لئے سنجیدہ ہوجانا چاہئے۔

 

تحریر: سمیحہ راحیل قاضی

بشکریہ کراچی اپ ڈیٹس


متعلقہ تحریریں :

حجاب کیوں ضروری ہے؟

اہل مغرب کي ايک ظاہري خوبصورتي مگر درحقيقت؟!

خواتين کے بارے ميں اسلام کي واضح، جامع اور کامل نظر

خواتين سے متعلق روايات ميں ظالمانہ فکر و عمل سے مقابلہ

خواتين سے متعلق صحيح اور غلط نظريات

خواتين کے بارے ميں تين قسم کي گفتگو اوراُن کے اثرات

ماں کی عظمت میں شاعری

شوہر داري يعنى شوہر كى نگہداشت اور ديكھ بھال

ماں باپ كى ذمہ داري

لیڈی ہیلتھ ورکر کے مفید مشورے