حفظ قرآن کے فوائد (حصّہ دوّم)
1۔ تنھائی سے نجات :
کتاب تنھائی میں بھترین ھمنشین ھے ۔ قرآن خوبصورت ،خوب سیرت اور موثر ترین کتاب شمار کی جاتی ھے ۔ امام سجاد علیہ السلام فرماتے ھیں : اگر دنیا سے تمام لوگ چلے جائیں تو جب تک قرآن میرے ساتھ ھے مجھے کسی چیز کا خوف نھیں ھے ۔
2۔ قرآن کو صحیح طور پر سمجھنا :
حفظ قرآن کا اھم اور بھترین اثر قرآن کو صحیح طور پرسمجھنا ھے ۔حافظ قرآن تمام آیات پر تسلط کی وجہ سے ان کے ارتباط کو درک کرتا ھے اور اس کی روشنی میں بھتر سے بھتر مطالب قرآن سے اخذ کرتا ھے ۔
قرآن کی ھر آیہ ٴمبارکہ میں ظاھری معنی کے ساتھ ساتھ بھت سے باطنی معنی بھی پائے جاتے ھیں کہ ان آیات کے دوسری آیات سے روابط کی بیشتر آشنائی ایک کل کے جزئی صورت میں آشکار ھوتا ھے ۔
انسان جتنا زیادہ قرآن کی مختلف آیات سے مانوس ھو گا تفسیر قرآن میں بھتر اور دقیق طور پر آگے بڑھے گا ۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص دعا کے بارے میں قرآن میں جستجو و تحقیق کرنا چاھتا ھے تو سب سے پھلے مرحلہ میں آیات کو تلاش کرنے کے لئے معجم قرآن سے مدد لیتا ھے ۔
یہ کتاب لفظ دعا کے امور اوراس کے ھمجنس و مترادفات کے بارے میں محقق کو اطلاعات دیتی ھے لیکن ان آیات کے سلسلے جن میں دعا اور اس کے ھمجنس و مترادف کلمات نھیں پائے جاتے گفتگو نھیں کرتی اگرچہ ان میں دعا کے معانی پائے جاتے ھیں ۔
ایسی صورت میں قرآن کو ذھن میں رکھنا بھت ضروری ھے لیکن ایک حافظ قرآن ان تمام آیات کو جو لفظی اور معنوی طور پر اس کے مورد نظر اور اس کے پیش نظر موضوع سے مربوط ھوتی ھیں فراھم کر سکتا ھے اور آیات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکتا ھے ۔
لھذا جو چیز حفظ قرآن میں اھم ھے وہ سوروں اور آیتوں کے ارتباط کو سمجھنا ھے کیونکہ ان سب کو ذھن میں رکھ کر ایک حافظ قرآن جتنا زیادہ آیات کے ارتباط اور ان کے تدارکات پر مسلط رھے گا بھتر سے بھتر ایک موضوع کے بارے میں قرآن کا نظریہ حاصل کر سکتا ھے ۔ لھذا مفسرین حافظ قرآن بھتر اوردقیق طور پر قرآن کی تفسیر کر سکتے ھیں اوران کی تفسیر مفسرین غیر حافظ کی بہ نسبت دقیق تر اور جامع ھو گی ۔
3۔ تقویت حافظہ :
قرآن مجید کا ایک امتیاز یہ بھی ھے کہ اس کی تلاوت اور اس کو یاد کرنے سے حافظہ قوی ھوتا ھے ۔روایات میں ملتا ھے کہ قرآن پڑھنے سے حافظہ بڑھتا ھے ۔
جیسا کہ اس آسمانی کتاب کا حفظ کرنا مسلسل تکرار پر منحصر ھے لھذایہ بات کھی جا سکتی ھے کہ حفظ حافظہ میں اضافہ کرتا ھے _
بشکریہ الھادی ڈاٹ کام
متعلقہ تحریریں:
قرآن مجید کی بے احترامی کرنا
بہترین ثواب