• صارفین کی تعداد :
  • 2973
  • 11/17/2009
  • تاريخ :

قرآن مجید کے متعلق بار سنٹ ھیلر کا نظریہ

قرآن کریم

 

قرآن مجید کے متعلق جارج سیل کا نظریہ

قرآن مجید کے متعلق ف۔ف اربوٹنٹ کا نظریہ

قرآن مجید کے متعلق ر نیالڈ نیکلسن کا نظریہ

قرآن مجید کے متعلق تھامس کا رلائل کا نظریہ

قرآن مجید کے متعلق ج ۔ م روڈویل کا نظریہ

 

قرآن مجید عربی زبان کا بے مثال شاھکار ھے۔ اس بات کا اعتراف کرنا چاھئے کہ قرآن کا صوری جمال اس کی عظمت معنوی سے کم نھیں ھے ، قوت الفاظ ، کلمات کا انسجام اور افکار کی تازگی میں تخلیق نو اور ظھور میں اس قدرجلوہ گر ھے کہ قبل اس کے کہ عقلیں معانی قرآن کی مسخر ھوں دل اس کے گرویدہ و تسلیم ھو جاتے ھیں۔ یہ واضح و روشن طریقہ فقط محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مختص ھے کہ جنھوں نے سامعین کو اپنے معجزانہ کلام کے ذریعہ اپنی طرف جذب کیا ، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و دیگر انبیاء سے اس صفت میں ممتاز ھیں اور اگر بات کھی جائے تو غلط نھیں ھو گی کہ کسی بھی زمانے میں ایسا شخص پیدا نھیں ھوا جو اپنی گفتگو و کلام میں ان خصوصیات کااس قدر حامل ھو ۔

قرآن مجید اپنی ایک خاص روش کے ساتھ ساتھ مختلف مباحث و متعدد فوائد کا حامل ھے۔اس میں مذھبی قصیدے بھی ھیں اور تعریف و حمد الٰھی بھی ۔  اصول و قواعد سے متضمن بھی ھے اور قوانین مدنی و جزائی کا حامل بھی ساتھ ھی ، بشیر و نذیر بھی ھے ۔

https://www.ishraaq.net/html/quran/